کیوی وزیراعظم

کورونا پازیٹیو شخص سے رابطہ، کیوی وزیراعظم قرنطینہ میں چلی گئیں

ویلنگٹن (گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا پازیٹیو شخص سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کورونا میں مبتلا شخص سے 22 جنوری کو دوران پرواز رابطے میں آئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے تاہم کورونا پازیٹو شخص سے رابطے میں آنے پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

کیوی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن منگل تک آئسولیشن میں رہیں گی، جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ طیارے میں موجود اسٹاف اور مسافروں کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں