لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنا پرہیز ی کھانا اپنے ہمراہ لے کر آئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ شہباز شریف کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی ۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا ذاتی سٹاف ان کے لئے پرہیزی کھانا اور ادویات ہمراہ لے کر آیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کیلئے ظہرانے کے موقع پر انواع و اقسام کے کھانے پیش کئے گئے ۔



