مسرت جمشید چیمہ

شریف برادرا ن اور آصف زرداری کرپشن بدل بھائی ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شریف برادرا ن اور آصف زرداری کرپشن بدل بھائی ہیں ، شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کیلئے اپنے بازو کیوں پھیلائے ہیں سمجھدار لوگ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ،مریم نواز کے ٹوئٹ اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں پارٹی کی جانب سے نواز شریف پر اعتماد کی بات پر زور دینے سے واضح ہے کہ سب اچھا نہیں ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بہت سے رہنمائوں نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کا سوال اٹھایا ہے جبکہ آصف زرداری نے بھی شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی بارے پوچھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری تحریک رینٹل ہے اور انہیں ماضی میں کی گئی کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے سے ادائیگیاںکی جارہی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) میں سیاسی طور پر کوئی دم خم نہیں اور اس کی سیاست اب مولانا فضل الرحمان کے مرہون منت ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو سیاسی بیروزگاروں کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ان کی اپنی سیاست حالت نزاع میں پڑی ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں