وزیراعظم عمران خان

ہجوم کے تشدد کو سختی سے کچلیں گے، وزیراعظم نے میاں چنوں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ضلع خانیوال کی تفصیل میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سے کچلیں گے، آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں