سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس میں سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس میں کل منگل کو سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا ۔ پیر کو دور ان سماعت عدالت عظمیٰ نے کہاکہ وزارت خارجہ کے رویہ کے باعث سیکرٹری خارجہ کو طلب کررہے ہیں۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

ڈائریکٹر مڈل ایسٹ نے کہاکہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بچیوں کو واپس لانے کیلئے متعلقہ یو اے ای حکام کو درخواست کردی ہے۔ڈائریکٹر وزارت خارجہ نے کہاکہ ٹریٹی کے تحت جواب دوماہ کے اندر دیا جائے گا ۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ کیا ہماری جرت ہے کہ ہم جلد جواب مانگ سکیں،ہم تو بڑا کچھ قربان کرتے ہیں،کیا ہماری غلامی میں کچھ کمی آئے گی ؟ ۔

جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ کتنے سال ہوگئے اور ہم بچیوں کو نہیں لاسکے۔ ڈائریکٹر مڈل ایسٹ نے کہاکہ عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ اگر عدالت نے ہی حکم دینا ہے تو افسران کی کیا زمہ داری ہے؟ ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں