شہباز شریف

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے لٹر اضافہ ظالم ،جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے’ شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ ظالم ،جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ،حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا ، عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا ،۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نہیں حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے،پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی، عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی، سبزی دال گھی کی قیمت بڑھی ہے ،عمران نیازی کے ہر فیصلہ سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں ے کہا کہ پونے چار سال میں اس حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے ،موجودہ حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے ،46 روپے لیٹر پٹرول دینے کی تقریریں کرنے والے آج ایک ہی دن میں 12 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دیتے ہیں ،عمران نیازی کے نئے پاکستان میں غریب کی کوئی جگہ نہیں ،صرف مافیا اور گٹھ جوڑ کرنے والوں کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں