وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو لارڈ میئر لاہور کیلئے دو موزوں امیدواروں کے نام فائنل کرنیکی ہدایت کر دی

لاہور( گلف آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو لارڈ میئر لاہور کے لئے دو موزوں امیدواروں کے نام فائنل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دور لاہور میں اراکین اسمبلی سے ہونے والی ملاقات کے دوران انہیں ہدایت کی ہے کہ لارڈ میئر لاہور کے لئے مشاورت سے دو موزوں امیدوارں کے نام فائنل کر کے دئیے جائیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے دیرینہ رہنمائوں اور کارکنوں کو میدان میں اتار ا جائے گا اور پارٹی انہیں بھرپو رسپورٹ کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں