ہمایوں اختر خان

اپوزیشن کی سیاست گہری کھائی میں گری ہوئی ہے، عوام ریسکیو نہیں کرینگے’ ہمایوں اختر خان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور انشا اللہ نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت سے دوبارہ حکومت بھی بنائیں گے ،اپوزیشن کی سیاست گہری کھائی میں گری ہوئی ہے اورعوام مستردہ شدہ جماعتوں کو سیاسی طور پر ریسکیو کرنے کیلئے بالکل بھی آمادہ نہیں ہیں،بر ملا کہتے ہیں کہ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے اور حکومت عوام کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131کے اکابرین اور رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی اچھل کود سے حکومت کر قطعا ً کوئی خطرہ نہیں ، عوام جانتے ہیں کہ اپنے مفادات کیلئے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والے ان کے کتنے خیر خواہ ہیں ۔

اپوزیشن کا کام اصلاح پر مبنی تنقید اورحکومت کو تجاویز دینا ہوتا ہے لیکن انہوں نے کرپشن کے سنگین کیسز کا سامنا کرنے والی اپنی قیادت کو ریلیف دلوانے کے لئے کوششوں کے سوا کیا کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر عزم اور جرات مند لیڈ ر ہیں ،اپوزیشن کی عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی گیدڑ بھبھکیاںانہیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں ۔ اپوزیشن کو اپنی مقبولیت کا اتنا ہی زعم ہے تو 2023ء تک اس میں مزید اضافہ کرے اور پھر انتخابی میدان میں آکر مقابلہ کرلے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں