جہانگیر ترین

شیخ رشید کی تجویز کے بعد وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کی باضابطہ کوششیں شروع کردیں

لاہور(گلف آن لائن) وفاقی وزیر شیخ رشید کی تجویز کے بعد وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کی باضابطہ کوششیں شروع کردیں اوروزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات ٹھیک کروانے کیلئے پارٹی کے مرکزی رہنما متحرک ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے مفاہمت کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور ان سے پنجاب کی اہم شخصیت کا رابطہ بھی ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام گلے شکوے دور کریں۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین سے تین وفاقی وزرا کا بھی رابطہ ہوا ہے، اہم شخصیت اور وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کی ون آن ون ملاقات کروانے کیلئے بھی کوشش جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں