عارف گھمن

صدر پاکستان عارف علوی سے پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کوآرڈینیٹر عارف گھمن کی ملاقات

اسلام آباد(گلف آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے کوآرڈینیٹر چودھری عارف گھمن نے ملاقات کی جس میں سوئٹزر لینڈ میں تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت، وہاں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل ، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

عارف گھمن نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ سوئٹرز لینڈ میں پارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو بھرپور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں بسنے والے تمام پاکستانی اپنے ملک اور قوم کیلئے اپنا ایک موثر کردار ادا کر سکے ہیں۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں تارکین وطن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر صدر عارف علوی نے انہیں یقین دلایا کہ تارکین وطن ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،تحریک انصاف کی گورنمنٹ انہیں ترجیحی بنیادیوں پر سہولیات فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس سے پہلے چودھری عارف گھمن گورنرپنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں