اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ اکبر ایس بابر کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنماء سردار یار محمد رند کے بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سردار یار محمد رند کا بلوچستان حکومت سے متعلق بیان انتہائی اہم ہے، یار محمد رند نے ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے حکمرانوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ سی پیک اور بلوچستان موجودہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں،وفاقی حکومت بلوچستان کی محرومی دور کرنے کی بجائے اپنے جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ یار محمد رند کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے،بلوچستان صوبے کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کرداروں کے نام ساننے آنے چاہئے۔



