حسان خاور

اپوزیشن نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گی،’ حسان خاور

لاہور(گلف آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گی، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی بے وقت کی راگنی اس کیلئے ہی گلے کا طوق بن چکی ہے، چھانگا مانگا کی سیاست مسترد ہونے کے بعد آل کرپٹ ایسوسی ایشن بوریا بستر سمیٹ لے گی۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کی سیاسی موت واقع ہو چکی، کپتان نے کرپٹ مافیا کی خرید و فروخت کی سیاست دفن کر دی، سارا ملک جاگ اٹھا، شہر شہر نگر نگر پر امن احتجاج ہو رہا، منحرف ارکان منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ قوی امید ہے منحرف ارکان ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنی سیاست کا گلہ گھونٹنے کی بجائے اصولوں کی سیاست کو ترجیح دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں