اداکارہ ماہرہ خان

کوئی میرے بارے میں کیا کہتا ہے مجھے پرواہ نہیں، ماہرہ خان

کراچی (گلف آن لائن) پا کستان سمیت بھارت میں بھی شہرت رکھنے والی شوبزانڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے بالآخر اپنے اوپر تنقید کرنے والے کے لئے واضح پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و پروڈیوسر ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں سوشل میڈیا پر شوبز کی خواتین، خاص کر ان کے لباس پر کی جانے والی شدید تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اب وہ اس کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتیں۔انہوں نے کہاکہ آپ یقین کریں کہ اب مجھے اس کی کوئی فکر نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا کہتا ہے اور اگر وہ لوگ ابھی میرے سامنے یہاں ہوں اور مجھ سے ایک سیلفی مانگیں ، تو آپ میں اور ٹرول میں ایک سیلفی ہی کی دیر ہے، سچ میں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں