شاد رہے پاکستان

یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ”شاد رہے پاکستان” رکھا گیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ”شاد رہے پاکستان” رکھا گیا جو قومی ترانے سے لیا گیا ۔

بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستوں نھے مارچ پریڈ و فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ میزائل، یو اے وی پاکستان کے ناقابل تسخیردفاع کی علامت کے طور پر پریڈ کا حصہ تھے ،رواں سال یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ‘شاد رہے پاکستان’ رکھا گیا ہے جو قومی ترانے سے لیا گیا ہے۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کوپریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور او آئی سی کے فلوٹ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ائیر مارشل ظہیر احمد بابر یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود تھے۔صدر اسلامی جمہوریہ ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی مرکزی پریڈ دیکھنے کے لیے سلامی کے چبوترے پر موجود رہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں