پشاور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے پاس لانگ مارچ کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔ ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماریلانگ مارچ کی حکمت عملی تھی اور نہ کوئی پلان تھا، ہمیں کہا جاتا رہا کہ پلان آرہا ہے اور پلان کسی اور کے ساتھ ہے، کہا گیا سہیل آفریدی گرفتار ہوتے ہیں توپلان کوئی اور دیگا، جنید اکبر، اسپیکر اور سہیل آفریدی گرفتار ہوئے تو میں پلان کا انتظار کرتا رہا، میں نے 24 ستمبرکو خط لکھا تھا اور 25 ستمبرکو میٹنگ بھی بلائی گئی، اس میٹنگ میں سہیل آفریدی بیرسٹرگوہر، اسدقیصر، جنیداکبراور سلمان اکرم راجہ موجود تھے۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق میں نے اجلاس میں کہا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی بلانا چاہیے، میں نے کہا کہ آپ لانگ مارچ کو فی الحال ملتوی کریں، میں نیکہا تاریخ نہ دیں اورکہیں کہ لانگ مارچ کو فی الحال ملتوی کرکے مذاکرات کرتے ہیں، میں نیکہا حکومت ہماری باتیں نہیں مانتی تو لانگ مارک کی کال دیں گے، اس پر سہیل آفریدی، شفیع جان اور دیگر نیکہاکہ ہر صورت لانگ مارچ کرنا ہے۔



