حمزہ شہباز

عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے، عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دینگے ‘حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اب عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے، عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دیں گے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے صدرپاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ صدر پاکستان عمران نیازی کا یس مین بن چکا، اسپیکر آئینی کردار کے بغیرعمران نیازی کے اشاروں پرناچ رہاہے،اسپیکرصاحب، یاد رکھیںآپ نے ہمیشہ کرسی پر نہیں رہنا قوم حساب کریگی، اسپیکرصاحب قوم کو بتائیں کہ آپ نے بھی عمران نیازی کی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو گالیاں دیتے او رللکارتے ہیں ، یہ کسی کو کہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پر ہے ،کبھی کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، عمران خان نے نوجوانوں کے خواب چکنا چور کیے ، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ آ پ حد سے نکل رہے ہیں ، یہ قوم عمران خان کا دامن نوچے گی،آپ نے قوم کے بچے بھوکے مارے ہیں۔

حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرسی سے علیحدہ کرنے کیلئے کوئی نہیں رکے گا، قوم کوکہنا چاہتا ہوں کہ جلد اس عذاب سے جان چھٹکارا ملے گا، خان صاحب! 27مارچ کوجلسہ کرلو لیکن تمہیں منہ چھپانیکی جگہ نہیں ملے گی، آپکوعدم اعتماد میں ناکام کرکے وزیراعظم کی کرسی سے ہٹائیں گے، خداکاواسطہ گھربیٹھ جانا ورنہ قوم تمہارا دامن نوچے گی۔انہوںنے کہاکہ جب خدا کی مخلوق سے ظلم،جھوٹ بولاجاتاہے تو پکڑہوتی ہے، آپ خدا کی پکڑ میں ہوں گے اپنے ز ضمیر کو ٹٹولیں، آپ جتنا مرضی چھپ جائو یوم حساب آنے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں