قرارداد آئینی کے منافی

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےعدم اعتماد کی قرارداد آئینی کے منافی قرار، رولنگ دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فواد چوہدری کے عدم اعتماد تحریک پر اٹھائے گئے آئینی اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
 وفاقی وزیر فواد چودھری
اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے نکتہ اٹھایا کہ 7 مارچ 2022 کو ہمارے سفیر کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے جہاں انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے ، اگر یہ کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کا آئندہ کا راستہ بہت مشکل ہوگا ، اس سے اگلے دن 8 مارچ 2022 کو پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آجاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں