آئی سی سی

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کا امکان

دبئی (گلف آن لائن)آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں آئندہ فیوچر پروگرام کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔مختلف امور پر غور کرنے کیلئے بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، 2023ء کے بعد سرکل کیلئے باہمی سیریز اور عالمی ایونٹس کے معاملات زیر غور آئیں گے۔پاکستان 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے، ایونٹ کا ممکنہ شیڈول رمضان المبارک میں ہونے کی وجہ سے تاریخوں میں ردوبدل پر بات ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے سالانہ 4 ملکی ٹورنامنٹ کے امکانات پر غور کیا جائیگا، گزشتہ میٹنگز میں آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ ختم کرنے کی تجویز پر اصولی اتفاق ہوا تھا، آئندہ رینکنگ کی بنیاد پر ہی ٹیموں کو میگا ایونٹ کا حصہ بنائے جانے کے معاملہ پر غور ہوگا۔ چیف ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے فیصل حسنین شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں