وفاقی وزیر داخلہ

پی ٹی آئی کا احتجاج ،الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہالیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیطان رمضان مین جھوٹ کے ساتھ نمودار ہوگیاہے۔انہوںنے کہاکہ جو کہتا تھا ”تحریک عدم اعتماد ناکام ہے،نا کام ہے،نا کام ہے،” وہ اس کی کامیابی کے بعد اب نیا چورن بیچنے آگیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ وہی جھوٹا شخص نہیں جو کہتا تھا کہ اب سیاست نہیں کروں گا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آٹھ سال بعد عمران نیازی الیکشن کمیشن جا ہی رہا ہے تو غیر وانونی فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ ، چندے کے پیسے کی لوٹ مار کا جواب دینا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ سیاست میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوگا کیونکہ غنڈے اور بدمعاش اب ملک پہ مسلط نہیں ہیں ،الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے باقی جو کرنا ہے کرو ہم سیکورٹی دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا, قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو تحریکِ عدم اعتماد میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں