فیصل کریم کنڈی

لیڈر قوم پر اپنی جان قربان کرتا ہے قوم سے قربانی نہیں مانگتا ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن )ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ لیڈر قوم پر اپنی جان قربان کرتا ہے قوم سے قربانی نہیں مانگتا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان شہیدوں سے آباد ہوا مگر ملک پر آنچ آنے نہیں دی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگ کر ہر سمت تباہی مچائی، عمران خان کیسا لیڈر ہے اپنا محل ریگیولرزئیز اور غریبوں کی جھونپڑی مسمار کرادی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ امور تباہ کر دیئے ،ملک کا خزانہ خالی اور ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے ،عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کرکے ملک کو جہنم بنادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں