شوکت ترین

مفتاح اسماعیل مہذب زبان میں بات کریں، میں نے جواب دیا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، شوکت ترین

کراچی(گلف آ ن لائن)سابق وزیر خزانہ سنیٹرشوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مہذب زبان میں بات کریں، میں نے جواب دیا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

شوکت ترین نے کہاکہ یہ حواس باختہ ہوگئے ہیں،ان کوسمجھ ہی نہیں آرہی معیشت کو کیسے چلائیں، ان کی فیس سیونگ نہیں ہورہی اس لئے یہ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ حکومت کو ہر شعبے میں پیچھے چھوڑا ہے، ہم نے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے ، زراعت کے شعبے کو بہتر کیا، قرضے بڑھیں تو ساتھ جی ڈی پی بھی بڑھی ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، انھوں نے آئی ایم ایف کو وعدہ کیا کہ سبسڈی کم کردیں گے ، پیٹرول پرائس بڑھا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت بڑھتی تو ہم پھر بھی کم بڑھارہے تھے، پیٹرول دیگرممالک میں ہمارے یہاں سے زیادہ مہنگا تھا، سبسڈی دینے کیلئے عوام کوہم نے فنڈز مختص کئے تھے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے غلط سبسڈی تو یہ پیسے بڑھا دیں ،جب پیٹرول کی قیمت بڑھا رہے تھے تویہ ہم پر تنقید کرتے تھے ، پہلے تو انھیں بارودی سرنگ نظر نہیں آتی تھی ، اب کیوں آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 486ارب روپے جو سبسڈی کیلئے رکھے اس کاکتنی بار بتا چکا ہوں ،ایک میٹنگ میں ہم ساتھ بیٹھے تھے اس بھی انھیں بتایا تھا ، یہ کہتے ہیں کہ شوکت ترین جھوٹ بولتے ہیں، اس قسم کی گفتگو نہ کریں، مفتاح اسماعیل مہذب اندازمیں گفتگو کریں، میں نے کی توچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ زراعت کے شعبے میں فصل میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، ملک میں اس وقت 15لاکھ ٹن شوگر کا ذخیرہ ہے ، آبادی دو فیصد سے بڑھ رہی ہے انھوں نے 10،10سال کچھ نہیں کیا ، یہ تو بیڑہ غرق کرکے گئے ہم تو سب ٹھیک کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں