سینیٹر شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کی قوم کویوم تکبیر کی مبارک باد

اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قوم کویوم تکبیر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں ملک و قوم کے دفاع کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی دھماکہ کرتے ہوئے 24 سال گزر گئے ہیں، یوم تکبیر کے دن پر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم بنتے ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شدید عالمی دبائو کے باجود پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رکھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے دفاع اور بقا کی خاطر پاکستان کا جوہری پروگرام منسوخ نہیں کیا، پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پروگرام کی تکمیل کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کا دفاعی نظام دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ میں ملک و قوم کے دفاع کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں