فواد چوہدری

حکومت کے وزراء جج صاحبان اعلیٰ فوجی اور سول افسران قوم سے یکجہتی دیکھائیں اور اپنے پٹرول الاؤنسز معطل کر دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے وزراء جج صاحبان اعلیٰ فوجی اور سول افسران قوم سے یکجہتی دیکھائیں اور اپنے پٹرول الاؤنسز معطل کر دیں۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ جب تک قیمتیں واپس نہیں آتیں اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگ عوام کی تکلیف میں حصہ دار بنیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ علامتی طور پر عوام کے ساتھ نظر تو آئیں آپ کے دورے ہی ختم نہیں ہو رہے۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کے شہری پٹرول پمپوں کو نقصان کیوں پہنچا رہے ہیں؟ آپ کو ایم کیو ایم کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے جن کی مدد اور حمایت سے مہنگائی کا یہ طوفان آیا ۔ سابق وزیر نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور فیصل کو مفت پٹرول کی قیمت کراچی اور پاکستان کے عوام کو دینی پڑ رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں