سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔پیر کو درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے غیرقانونی اقدامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں پْرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے خونی مارچ کو روکا جائے۔درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کیخلاف درخواست ایک شہری نے دائر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں