راجہ بشارت

پہلی حکومت ہے جس نے بجٹ اجلاس سے پہلے 60 لوگوں پر مقدمات درج کیے ‘راجہ بشارت

لاہور(گلف آن لائن) سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہاہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے بجٹ اجلاس سے پہلے 60 لوگوں پر مقدمات درج کیے ،مقدمات کا مقصد اراکین پنجاب اسمبلی کو دبائو میں لانا ہے ۔راجہ بشارت نے اپنے بیان میں کہاکہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے بجٹ اجلاس سے پہلے 60 لوگوں پر مقدمات درج کیے ،مقدمات کا مقصد اراکین پنجاب اسمبلی کو دبائو میں لانا ہے ،ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ممبران کو انڈر پریشر نہیں لایا جا سکتا۔

انہوںنے کہاکہ دو مہینے گزرنے کے باوجود نااہل حکومت مستقل طور پر وزیر قانون اور وزیر خزانہ کا تقرر نہیں کر سکی۔جعلی مینڈیٹ پر منتخب ہونے والی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں