بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی کے مختلف علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں، مرتضی وہاب

کراچی(گلف آن لائن)ترجمان سندھ حکومت،مشیرقانون وایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے جناح اسپتال سے متصل رفیقی سرور شہید روڈ کا دورہ کیا اور جناح اسپتال سے متصل روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں اور روڈ کارپیٹنگ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بننے والی سڑک کی اسر نو تعمیر کا جائزہ لیا اور حکام سے بریفنگ لی۔جناح اسپتال اور متصل علاقے کے رہائشیوں نے روڈ کارپیٹنگ اور تزین و آرائش پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ رفیقی شہید 3.2 کلو میٹر ڈبل روڈ کی کارپیٹنگ اور اسٹریٹ لائیٹ، سوریج لائین، فٹ پاتھ سمیت تمام تزین و آرائش کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خصوصی احکامات پر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور وزیر بلدیات کی خصوصی دلچسپی اور انہوں مواقع اور فنڈز جاری کئے جس کی بدولت شہر میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت، شکیل چوہدری اور دیگر حکام بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں