اے این پی

افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع، اے این پی کا اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پچھلی رات زلزلے کے باعث افغانستان میں جانی اور مالی ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی دکھ کے ان لمحات میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ شریک ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ افغانستان کے عوام پہلے ہی سے غیر مستحکم حالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک جانب امنیت کی صورتحال خراب ہے تو دوسری جانب عوام بھوک اور افلاس کے باعث رل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے غیر یقینی حالات میں اس قسم کے قدرتی آفات کے باعث جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام ہنگامی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے زخمیوں کو بچانے کیلئے بھرپور امدادی کارروائیوں کا آغاز کرے۔قدرتی آفت میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھی زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی بھی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں