منشیات برآمدگی کیس

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

لاہور(گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کر دی ۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے ۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں