شوکت یوسفزئی

کیا موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی مولانا فضل الرحمٰن خود کو سمجھتے ہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور (گلف آن لائن)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کیا موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار بھی مولانا فضل الرحمٰن خود کو سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے نہیں ڈالروں نے عمران خان کی حکومت ختم کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے، اسمبلیاں توڑ کر فوری انتخابات کرائے جائیں۔انہوںنے کہاکہ نئے انتخابات کے سوا ملک کے مسائل کا کوئی حل نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی۔مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں