رانا ثناء اللہ

اسحاق ڈار جب چاہیں آئیں جس عہدے پر چاہیں کام کریں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی۔رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں (ن )لیگ 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں، عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کیلئے پائوں پکڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں