خواجہ عمران نذیر

پی ٹی آئی والے گمراہ کن بیانات کے ذریعے اداروں کو پریشان کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘خواجہ عمران نذیر

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے گمراہ کن بیانات کے ذریعے اداروں کو پریشان کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی ضمنی الیکشن میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے حمایت یافتہ امیدوار ہی انشااللہ کامیاب ہوں گے اور عمران نیازی کی دوغلی پالیسوں کے باعث انہیں ایک بھی نشست نہیں ملے گی ۔

عمران خان کی بد زبانی اور احسان فراموشی کی وجہ سے عوام نے اس کو مسترد کردیا ہے وہ ایک طرف تو قومی اسمبلی میں اپنی نشستوں سے مستعفی ہونے کااعلان کرتا ہے تو دوسری جانب پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہا ہے اس کی یہی دوغلی پالیسی اس کی شکست کا باعث بنے گی اورمسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیابی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں