وزیرِ اعظم

وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی تعریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والے حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے سوگوارخاندان سے تعزیت کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم اپنے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے آپریشن کے دوران ذخمی ہونے والے نائیک وزیرمحمد کی جلدصحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں