صدمملکت کا متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو صدر مملکت نے سیلاب میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نیزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان کو بھی اس وقت ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں