اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ حملہ کیس ، عدالت نے وکلاء سے ریکوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن )ہائی کورٹ حملہ کیس میں وکلاء سے نقصان کی رقم ریکور کرنے کے خلاف وکلاء کی درخواست پر سماعت کے در ان وکلاء سے ریکوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔

اسلام آباد بار کے صدر حفیظ اللہ یعقوب اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری عمیر بلوچ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،اسسٹنٹ کلکٹر ریونیو آفیسر نے 7 لاکھ 71 ہزار 560 روپے ہائی کورٹ عمارت کی مرمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ،عدالت کیس کی سماعت 27 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں