صدرپوتین

روسی ہتھیار مقابلے سے کئی سال آگے ہیں،صدرپوتین

ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر ولادی میرپوتین نے کہا ہے کہ روس عالمی سطح پراپنے اتحادیوں کو جدید ہتھیاروں کی فروخت اورفوجی ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کے لیے تیار ہے جبکہ خود روسی فوج یوکرین کی جنگی دلدل میں گذشتہ چھے ماہ سے پھنسی ہوئی ہے اور اس نے توقع سے بھی زیادہ بدترکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ولادی میر پوتین نے ماسکو کے باہر ہتھیاروں کے ایک شو سے خطاب کرتے ہوئے اصرار کیا کہ روسی ہتھیار مقابلے سے کئی سال آگے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ روس لاطینی امریکا، ایشیا اور افریقاکے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کوپسند کرتا ہے اور وہاں اتحادیوں کو چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر بکتربند گاڑیوں، توپ خانے، جنگی طیاروں اور ڈرونز تک ہتھیارمہیا کرنیکے لیے تیار ہے۔ ان میں سے تقریبا سبھی کو حقیقی جنگی کارروائیوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس کی پیش کش میں اعلی درست ہتھیار اور روبوٹکس شامل ہیں۔ان میں سے بہت سے اپنے مقابلے کے غیرملکی ہتھیاروں سے کئی سال یا کئی دہائیاں آگے ہیں اور حکمت عملی اور تکنیکی خصوصیات کے لحاظ سے وہ ان سے نمایاں طورپر برترہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں