عمر سرفراز چیمہ

پیمرا کے منافقانہ اور بزدلانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں’عمر سرفراز چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعا ت عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پیمرا کے منافقانہ اور بزدلانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں’میڈیا کو غلام بنانے کیلئے سسلین مافیا پیمرا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،آئین کا آرٹیکل 19اظہار رائے کی مکمل آزادی دیتا ہے، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے براہ راست خطاب کو روکنا آرٹیکل 19کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ رانا ثنااللہ اور دیگر درباری جو بڑھکیں مارا کرتے تھے اب گرفتاری کے ڈر سے اسلام آباد میں چھپے بیٹھے ہیں،عمران خان کیخلاف جب بھی کسی نے سازش کی اسکو ذلت و رسوائی ہی ملی ہیقوم اچھی طرح جانتی ہے شریف اور زرداری ٹولے نے قومی اداروں پر حملے کیے اور اداروں کیخلاف دشنام طرازی کی۔

انہو ں نے کہاکہ اداروں کیخلاف زہر اگلنے والوں کو ہی اقتدار پر مسلط کر دیا گیا ہے،امپورٹڈ مافیا کے دن گنے جاچکے ہیںانکے غیرقانونی احکامات ماننے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،یہ اپنی نااہلی نالائقی چھپانے اور سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب ڈرامہ کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ وفاقی حکومت کچھ شرم کچھ حیا کرے اور مخالفین پر سیاسی انتقام کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں