عمر سرفراز چیمہ

ابھی تو ہاتھ بھی نہیں لگایا اور درباری ترجمانوں کا رونا دھونا شروع ہوگیا ہے’ عمرسرفراز چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) مشیر اطلاعا ت حکومت پنجا ب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی تو ہاتھ بھی نہیں لگایا اور درباری ترجمانوں کا رونا دھونا شروع ہوگیا ہے’مخالفین پر ظلم و تشدد کرنے والوں کی اپنے انجام کے خوف سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں،تم اداروں کو گالیاں دو بدنام کرو ، مخالفین پر جھوٹے پرچے اور تشدد کرو اور چاہتے ہو تمہیں تمہارے جرم پر کچھ نہ کہا جائے عمران خان پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ سراسر انتقامی کارروائی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ، اعلی عدلیہ دہشت گردی کی دفعات کے اطلاق کے حوالے سے واضح فیصلہ دے چکی ہے امید ہے عدلیہ اس جھوٹے اور بے بنیاد پرچے کو فوری خارج کرنے کا حکم دے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کا ردعمل دیکھ کر اللہ کے شیروں کو ممی ڈیڈی پارٹی کہنے والے اب خود بلوں میں سہمے دبکے بیٹھے ہیں،اب ممی ڈیڈی (ن) لیگی ترجمان اپنی ممی کے پیچھے مت چھپیں اور ہمت ہے تو عوام میں آکر دکھائیں،پوری قوم جس طرح اپنے قائد کیلئے رات بھر سڑکوں پر رہی سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکو حکمران ضمانتوں پر رہا ہوئے لیکن اب عوام کے غضب سے انکو کون بچائے گا،عمران خان کو گرفتار کرنا شریف زرداری گینگ کے لئے سیاسی خود کشی ثابت ہوگی،عوام کے ردعمل نے بتا دیا وہ اپنے قائد عمران خان کی حفاظت کے لیے ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے،قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا اسے مزید مت آزمائوورنہ تمہاری داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں