وزیراعظم

وزیراعظم کا سیلاب کی تباہ کاریوں پر سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کے لیے ڈونرز، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور ہائی کمشنروں سے ملاقات کروں گا تاکہ انہیں چیلنج کی نوعیت اور مدد کی ضرورت سے آگاہ کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں