شیخ رشید

ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں ،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر ستمگر مہینے ہیں ،یہ سیاسی بھونچال لائیں گے، دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے یہاں حکومت ڈیزل10روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) اور (ش) ہی آمنے سامنے نہیں پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہوگی،تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی دو مہینوں میں ہوں گے۔

انہوںنے کہا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا،نوازشریف کے راستے کی رکاوٹ شہباز شریف خود بنیں گے۔انہوںنے کہا کہعوام کو بے زبان،بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے۔غذائی قلت گوداموں اوردکانوں کو لوٹ کھائے گی۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ رویہ قابل تعریف ہے۔انہوںنے کہا کہ حکمران سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں