فواد چوہدری

فوادچوہدری نے عمران خان کے وکیل حامد خان کو افتخار چوہدری کے بیٹے کا پارٹنر قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان کے خود سے متعلق ریمارکس کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حامد خان افتخار چوہدری کے بیٹے کے پارٹنر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔

اس پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں، اْس شخص (فواد چوہدری) سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔حامد خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر قرار دے دیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں یہ مسئلہ نہیں ہے، عدالت کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز گِل پر تشدد اور توہین عدالت کے کیس دونوں کو ساتھ سنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں