شوکت ترین

3 گنا زیادہ مہنگائی ہو گئی،امپورٹڈ حکومت تو مہنگائی کم کرنے آئے تھی،شوکت ترین

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ 3 گنا زیادہ مہنگائی ہو گئی،امپورٹڈ حکومت تو مہنگائی کم کرنے آئے تھی۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ ہم نے ریکارڈ توڑ مہنگائی کی پیشین گوئی اس وقت کی تھی جب پی ڈی ایم حکومت نے پٹرولیم، ڈیزل، بجلی، گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا تھا۔

شوکت ترین نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،جس کے نتیجے میں اگست 2022 میں سی پی آئی سالانہ 27.3 فیصد ہو گئی، اگست 2021 میں سی پی آئی سالانہ 8.4 فیصد،3 گنا زیادہ مہنگائی ہو گئی،امپورٹڈ حکومت تو مہنگائی کم کرنے آئے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں