گورنر بلیغ الرحمان

قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائی تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں’ بلیغ الرحمان

لاہور(گلف آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ملاقات کی ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قیدی مجرم ہونے کے ہونے کے ساتھ انسان بھی ہیں،قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں،جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائی تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔

آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ جیلوں میںقیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جیلوں میں واش رومز بہتر بنائے ہیں،جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے،قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں