ضمنی انتخابات

پنجاب کے چھ اضلاع میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز کوطلب کرلیا

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب کے چھ اضلاع میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز کوطلب کرلیا ۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کومراسلہ تحریر کردیاگیاہے ۔پنجاب کے چھ اضلاع میں این اے 157ملتان ،پی پی 139شیخوپورہ ،اور پی پی 241بہاولنگر میں 11ستمبر کوالیکشن ہوں گے ۔

این اے 108فیصل آباد اوراین اے 118ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابت 25ستمبر کوہوں گے ۔پی پی 209خانیوال میں ضمنی انتخاب 2اکتوبر کومنعقد کئے جائیں گے ۔رینجرزضمنی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پیٹرولنگ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں