مسرت جمشیدچیمہ

قوم جانتی ہے عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ضمنی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی گئی ‘ مسرت چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کی وجہ سے ضمنی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی گئی ،تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایاجارہا ہے لیکن ساری ترکیبیں ناکام ہوں گی ،لٹیروں کی ایسوسی ایشن کے کسی نام نہاد لیڈر نے نو حلقوں سے عمران خان کے مقابلے میں سامنے آنے کی جرات نہیں دکھائی ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تیرہ جماعتوں کے اتحاد نے بھانپ لیا ہے کہ اگر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہو گئی تو عام انتخابات سے قبل ہی ان کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا ، یہ جو مرضی کر لیں انہیں عام انتخابات کرانا پڑیں گے اور عوام ا ن کا جو حشر کریں گے انہیں دن میں تارے نظر آجائیں گے۔

جو عمران خان کے امیدواروں کامقابلہ نہیں کر سکتے وہ بھلا عمران خان کا مقابلہ کرنے کی جرات کر سکتے ہیں؟۔یہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے دیکھ کرپریشان ہوگئے ہیں اور ضمنی انتخابات کا میچ چھوڑ کر بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ چوروں کو یہی خواہش ہے کہ عمران خان ان سے ان کی شرائط پر بات کریںاور جس طرح دہائیوں سے مک مکا کی سے سیاست چل رہی ہے دوبارہ اس کا آغا ز ہو لیکن یہ ان کی خواہش ہی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں