علی زیدی

پاکستان معاشی تباہی کے قریب ہے،بار بار کہہ رہا ہوںمفتاح اسماعیل افغانستان سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،علی زیدی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ صدر علی زیدی نے کہاہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے قریب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں علی زیدی نے امپورٹڈ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کہہ رہا ہوں یہ افغانستان سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب وزیر خزانہ خود ہی منی لانڈرر ہے تو آپ کسی سے ہماری مدد کی امید کیسے رکھتے ہیں؟ پاکستان معاشی تباہی کے قریب ہے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے آزادانہ، منصفانہ انتخابات حل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں