سیکرٹری جنرل یو این

دنیا کے امیر ممالک ایک لمحہ ضائع کیے بغیر سیلاب زدہ پاکستان کی مدد کریں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اپیل

نیویارک (گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا کے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر سیلاب زدہ پاکستان کی مدد کریں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مالی وسائل کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ موسمیاتی بحران پر ناکافی عالمی ردعمل کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ خیانت اور ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے ۔اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کا اعلی سطحی اجلاس 20 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے سربراہ جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے، انھوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تباہی کا اتنا بڑا پیمانہ ”ناقابل تصور” ہے ۔ایسا میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں