سونا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کراچی(گلف آن لائن) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں850روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ55ہزار روپے ہو گئی اسی طرح728روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ32ہزار 888روپے پر آ گئی

جبکہ عالمی مارکیٹ میں 19ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1667ڈالر ہو گیا ۔دس گرام چاندی کی قیمت 1346روپے اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 1570روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں