شیخ رشید

سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے’ شیخ رشید

لاہور( گلف آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے،اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے ۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کیلئے انجینئر منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے،حالات کے تقاضوں کودیکھ کر(ن)لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے ،ستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگرکسی نے کال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہوں گے کیونکہ ان کے گھروں میں بھوک اورننگ ہے ،وقت کاتقاضہ ہے کہ اناء اورضد کوچھوڑکر صاف،شفاف الیکشن کافوری فیصلہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں