مسرت جمشید چیمہ

تحریک انصاف احتساب کے نعرے سے پیچھے ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی ‘ مسرت جمشیدچیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جس مشن پر اقتدار میں آئی ہے قوم اس سے اچھی طرح آگاہ ہے ، کرپشن کیس میں پانامہ رانی کی بریت پر لیگی بند کمروں میں صرف ایکدوسرے کو مٹھائیاں کھلا رہے ہیں ، تحریک انصاف احتساب کے نعرے سے پیچھے ہٹی ہے اور نہ ہٹے گی ، ان شا اللہ دو تہائی اکثریت سے حکومت میں آکر کرپشن پر احتساب کا کڑا نظام لایا جائے گا ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی نظر میں کروڑوں کی کرپشن کوئی معنی نہیں رکھتی اور کرپشن کرنے پر پوچھ گچھ کیلئے بھی کیٹگریز بنا دی گئی ہیں ،عجیب بات ہے کہ جس نے کرپشن کی ہے وہ یہ نہیں بتائے گا کہ اس کے پاس دولت اور جائیدادیں کہاں سے آئی ہیں بلکہ الٹا احتساب کے ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثابت کرے گا یہ کرپشن کا مال ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے پرانے وارداتیے ہیں یہ کرپشن کر کے دولت یہاں نہیںرکھتے بلکہ لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ممالک سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے اور ہوائوں کا رخ بتا رہا ہے کہ عمران خان آئندہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے ، کرپشن کے خلاف سخت قانون سازی کی جائے گی ،جو آج مٹھائیاں بانٹتے پھر رہے ہیں وہ احتساب کے شکنجے میں آنے پر روتے پھریں گے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں