آئی سی سی

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

دبئی(گلف آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 36 کروڑ 22 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنز اپ ٹیم کو نصف رقم یعنی 18 کروڑ ادا کی جائے گی۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ روپے، سپر مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر(ایک کروڑ 58 لاکھ روپے) جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر پاکستانی 90 لاکھ 57 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔آئی سی سی سپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی آٹھ ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے جارہاہے جو کہ 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں